مجھے بھتے کی پرچیاں موصول ہوئیں:معروف گلوکارعلی حیدر کاانکشاف
پاکستان میں سنگین سکیورٹی خطرات کی وجہ سے اہلِ خانہ کیساتھ امریکا شفٹ ہوگیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار علی حیدرنے انکشاف کیاہے کہ پاکستان میں سنگین سکیورٹی خدشات اوربھتے کی پرچی ملنے کے بعد انہوں نے امریکہ منتقل ہونے کافیصلہ کیا۔
علی حیدر 2000ء کی دہائی کے نمایاں گلوکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں، ان کے لازوال گیت آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں اور ان کا فن لاکھوں مداحوں کی محبت اور پزیرائی حاصل کر چکا ہے۔
گلوکارعلی حیدر نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویومیں اپنی موسیقی کے سفر اور پاکستان میں درپیش مشکلات کے بارے میں کھل کر اپنے خیالات کااظہارکیا۔
علی حیدر نے بتایا کہ میں اس دور میں انڈسٹری میں ہونے والی ہر سرگرمی کا گواہ رہا ہوں،چاہے وہ میوزک پارٹیز ہوں یا دیگر غیر اخلاقی سرگرمیاں،میں نے نوجوانی میں پارٹیز کیں اور میرے خاندان کو اس بارے میں علم تھا،لیکن میں ہمیشہ خود کو ایک حد میں رکھتا تھا،وقت کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی میں بڑی تبدیلیاں کیں، یہاں تک کہ شادی بھی نہایت سادگی سے کی اور کبھی اپنی شہرت یا دولت کا دکھاوا نہیں کیا۔
علی حیدر نے اس دوران انکشاف کیا کہ مجھے پاکستان میں سنگین سکیورٹی خطرات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ امریکا شفٹ ہوگیا۔
معروف گلوکارنے بتایا کہ 14-2013ء کے دوران پاکستان میں سکیورٹی کی صورتِحال انتہائی خراب تھی اور مجھے بھتے خوری کی پرچیاں اور دھمکیاں مل رہی تھیں۔
علی حیدرنے ایک خوفناک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی جان بچانے کے لیے گاڑی میں فرار ہونا پڑا، اس دوران میرے بچے بھی ساتھ تھے،یہ سب کچھ اتنا پریشان کن تھا کہ فیملی ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اُدت نارائن پھرمشکل میں ،پہلی بیوی نے قانونی کارروائی شروع کردی
علی حیدر نے بتایا کہ مجھے جب امریکا منتقل ہونے کا موقع ملا تو فوری طور پر اسے قبول کیا اور ہوسٹن، ٹیکساس میں جا بسا،وہاں اپنی زندگی کو ازسرِ نو ترتیب دیا اور ایک محفوظ اور مستحکم ماحول میں کام کرنا شروع کیا۔