قائمہ کمیٹی کا یوٹیلیٹی اسٹورز سے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے پر نوٹس

Stay tuned with 24 News HD Android App

(وقاص عظیم)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز سے ڈیلی ویجز ملازمین نوکریوں سے فارغ کئے جانے پر کمیٹی کا نوٹس، وزیر صنعت و پیداوار، سیکرٹری صنعت سمیت متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری،قائمہ کمیٹی نے ملازمین کو نکالے جانے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار کا حفیظ الدین کی زیر صدارت اجلاس ہوا،یوٹیلیٹی اسٹورز سے ڈیلی ویجز ملازمین نوکریوں سے فارغ کئے جانے پر کمیٹی نے نوٹس لیتے ہوئےوزیر صنعت و پیداوار، سیکرٹری صنعت سمیت متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دیئے،قائمہ کمیٹی نے ملازمین کو نکالے جانے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔قائمہ کمیٹی میں بتایا گیا کہ سفارشات کے باوجود ایسا اقدام اٹھایا گیا جو غیر قانونی ہے۔کمیٹی نے کابینہ کیجانب سے بنائی گئی اصلاحاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔
قائمہ کمیٹی نے صنعت وپیداوار کی یوٹیلیٹی اسٹورز سے مزید ملازمین کو نہ نکالنے کی سفارش کی۔کمیٹی نے کہا کہ وزیر صنعت و پیداوار نے ایسے اقدام نہ کرنے کی پارلیمنٹ کو یقین دہانی کروائی تھی۔قائمہ کمیٹی نےملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز سے نکالے گئے ملازمین کی تفصیلات بھی طلب کر لیں ہیں۔
ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اسٹورز کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے۔کم سے کم اجرت کی ادائیگی نہ ہونے پر آغا رفیع اللہ نے اس ایشو کو قائمہ کمیٹی میں پیش کیا جس پر قائمہ کمیٹی کا حکومتی طے کردہ اجرت پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔اراکین کمیٹی نےکہا کہ ملک میں ٹھیکدار نظام قائم ہے جس کا جو دل کرتا ہے کر رہا ہے،ایکسپورٹس پروسیس زون سے لے کر ہر ادارے میں طے کردہ اجرت میسر نہیں، پارلیمنٹ ہر ادارے میں کم سے کم اجرت قانون پر عملدرآمد کرائے۔قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے کم سے کم اجرت کا معاملہ قومی اسمبلی کو ریفرکر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کےفضائیہ اڈے پر حملہ،ایک شرپسند مارا گیا