مختلف کرنسیوں میں نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس،منافع کی شرح میں بڑی کمی

Feb 24, 2025 | 18:39:PM

(24 نیوز) وفاقی حکومت نے مختلف کرنسیوں میں نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں بڑی کمی کر دی،منافع کی شرح 850 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد21.50 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد کر دی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی کرنسی میں 12 ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 850 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد21.50 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد کر دی گئی ہے۔امریکی ڈالر میں 12 ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9 فیصد سے کم کرکے 7 فیصد کر دی گئی ہے۔برطانوی پائونڈز میں 12 ماہ مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 75 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 8 فیصد سے کم کرکے 7.25 فیصد کر دی گئی ہے۔اسی طرح یورو میں 12 ماہ مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 175 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 7 فیصد سے کم کر کے 5.25 فیصد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کےفضائیہ اڈے پر حملہ،ایک شرپسند مارا گیا

مزیدخبریں