بنگلہ دیش،آپریشن ڈیول ہنٹ کے تحت8 سے زائد افراد گرفتار

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں جرائم میں اضافے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری آپریشن ڈیول ہنٹ کے تحت سیکیورٹی فورسز نے 2 ہفتوں کے دوران 8 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شیخ حسینہ واجد کی معزول حکومت سے مبینہ طور پر منسلک گروہوں کو آپریشن ڈیول ہنٹ کے تحت نشانہ بنایا ہے۔ بنگلہ دیشی وزیرداخلہ نے دعوی کیا ہے کہ جرائم سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کے حامیوں کی کارستانی ہیں، جو ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔آپریشن ڈیول ہنٹ 8 فروری کو غازی پور میں مقامی افراد اور شیخ حسینہ مخالف طلبہ میں تصادم کے بعد امن و امان کی بحالی کے لیے شروع کیا گیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کےفضائیہ اڈے پر حملہ،ایک شرپسند مارا گیا