کراچی،2 مزدور کام کرتے ہوئےنالے میں گر کرجاں بحق

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(مبشر حسین) کراچی میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نالے میں گر کر 2 مزدور جاں بحق،مرنے والے مزدوروں کی شناخت غفار عمراور طفیل عمر کے نام سے ہوئی،دونوں مزدوروں کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب کام کے دوران نالے میں گر کر 2 مزدور جاں بحق ہو گئے، مزدوروں کی شناخت غفار عمر 27سال اور طفیل عمر 25سال سے ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں مزدوروں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کےفضائیہ اڈے پر حملہ،ایک شرپسند مارا گیا