شادی کے4ماہ بعد ماں بننے والی بالی ووڈ کی40سالہ اداکارہ نے50سیکنڈمیں5 کروڑ کمالئے

Feb 24, 2025 | 19:47:PM

(ویب ڈیسک) بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بہت سی اداکارائیں آئیں اور انہوں نے فلموں  میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، لیکن ایک 40 سال کی اداکارہ ایسی بھی جس کو 50 سیکنڈ کے اشتہار میں کام کرنے کے لئے 5 کروڑ بھارتی روپے ادا کئے گئے، اور یہ ادکارہ  شادی کے 4 ماہ بعد ہی 2 بچوں کی ماں بن گئیں۔

بھارت کے ایک اردو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں  اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا، ایشوریہ، عالیہ، کترینہ، سامنتھا یا رشمیکا ہوسکتی ہیں، تو ایسا ہرگز نہیں ہے۔ اب کوئی اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ اس اداکارہ سے ٹاٹا اسکائی کے اشتہار میں کام کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا تھا۔ اس اشتہار میں کام کرنے کے لئے انھیں 50 سیکنڈ کے لیے 5 کروڑ روپے ادا کئے گئے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ انہیں ایک فلم کے لئے دی گئی فیس ہے۔بھارت  کی سب سے زیادہ معاوضہ پانے والی اداکاراؤں میں سے ایک، جنہوں نے رجنی کانت، شاہ رخ خان، جئے رام، ناگارجن اکینینی سمیت دیگر کے ساتھ کام کیا ہے۔ وہ اس وقت ہندی اور سائوتھ فلم انڈسٹری دونوں پر راج کر رہی ہیں۔وہ 2018 کی فوربس انڈیا کی’سیلیبرٹی 100‘  کی فہرست میں شامل ہونے والی واحد باجنوبی ہند کی معروف خاتون اداکارہ ہیں ۔ اداکارہ نے 20 سالوں میں 80 فلموں میں کام کیا اور کئی ایوارڈز اپنے نام کئے اور ان کا نام نین تارا ہے۔شروع میں انہیں اداکارہ بننے کی کوئی خواہش نہیں تھی اور انہوں نے انگریزی ادب میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ وہ فلم ڈائریکٹر بننا چاہتی تھیں، آخر کار وہ سنیما انڈسٹری میں داخل ہوئیں اور فلموں میں اداکاری شروع کر دی۔جب سبھی کو لگا کہ اس اداکارہ کے پاس اب وہ چنگاری باقی نہیں رہی تو انہوں نے شاندار واپسی کی۔ تمام فلم سازوں نے اسے بڑے ہیروز کے ساتھ اداکاری کا موقع دیا اور اب وہ لیڈی سپر اسٹار ہیں۔
اداکارہ نین تارا کی سال 2015 میں نومون راوڈی تھانہ پر کام کرتے وقت ان کی ملاقات ڈائریکٹر وگنیش شیون سے ہوئی ۔ اداکارہ نے شیون کے ساتھ درجنوں فلمیں کی ہیں اور اس دوران دونوں میں محبت ہوگئی۔6 سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد دونوں نے شادی کر لی۔ شادی کے صرف چار ماہ بعد ہی یہ جوڑا سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کے والدین بن گیا۔ بعد میں کافی ہنگامہ ہوا کیونکہ ہندوستان میں سروگیسی پر پابندی ہے لیکن نین تارا نے ہندوستان میں قانون کے نافذ ہونے سے پہلے ہی یہ عمل مکمل کر لیا تھا۔
 2023 میں اداکارہ نین تارا نے بالی ووڈ میں قدم رکھا جس میں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کی تھی۔ یہ فلم بلاک بسٹر تھی لیکن شاہ رخ نے پوری لائم لائٹ چرا لی جب کہ نین تارا اس میں مرکزی اداکارہ تھیں۔اب اداکارہ نین تارا نے 50 سیکنڈ کے اشتہار کے لیے 5 کروڑ روپے کما کر ہندوستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ نین تارا فی فلم 10 کروڑ روپے لیتی ہیں۔ نین تارا نے آخری بار فلم ’اناپورنائی‘ میں کام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی،2 مزدور کام کرتے ہوئےنالے میں گر کرجاں بحق
 
 
 

مزیدخبریں