(24 نیوز)بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں تماشائی نے پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔
راولپنڈی میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں گراؤنڈ میں داخل ہونے والا تماشائی پچ پر جا کر کیوی بیٹر ٹام لیتھم کے گلے لگ گیا۔
سیکیورٹی اہلکار تماشائی کو پکڑنے کے لیے پیچھے بھاگتے رہے، بالآخر اہلکاروں نے نوجوان تماشائی کو پکڑ کے گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔
یہ بھی پڑھیں : شاہد آفریدی اورعمران خان کے بیٹے قاسم خان کی ملاقات، تصویر وائرل