مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں سے ملاقات,غزہ و فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال  

Feb 24, 2025 | 22:39:PM
مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں سے ملاقات,غزہ و فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال  
کیپشن: مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنما سے ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ قطر پہنچ گئے جہاں انہوں نے حماس رہنماوں سے ملاقات کی، ملاقات میں غزہ و فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نےحماس کی مجلس شوری کے سربراہ ابو عمر سے ملاقات کی، جے یو آئی وفد میں مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد خان شامل تھے۔ 

ملاقات میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین آزاد ریاست ہے ، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جاسکتی ،مسجد اقصی اور فلسطین کی آزادی کے لئے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں ،مولانا فضل الرحمان  نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھرپور تعاون کریں ۔

سربراہ مجلس شوریٰ حماس  نے اس دوران گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مولانا فضل الرحمان کے تعاون پر ان کے شکر گذار ہیں ،مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کر رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ گھروں کی تعمیر ،خیموں ،دوائیوں اور رمضان میں سحر وافطار کے لئے تعاون کی اپیل کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،10 خوارج ہلاک