(عثمان خان) وفاقی دارالحکومت میں کتنے پولنگ سٹیشنزقائم کیے جائیں گے ، ان میں سے کتنے حساس ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں حساس پولنگ سٹیشنز کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیاہے، اسلام آباد کے 3حلقوں میں 990 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ، 836 پولنگ سٹیشنز نارمل قراردے گئے ہیں، جبکہ 123 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے ،اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں خواتین اور مردوں کیلئے 414 ، 414 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے اور 162 پولنگ سٹیشنز مشترکہ طور پر قائم کیے گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : روس کا ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ