رئیل می کا سی 67 پاکستان میں فروخت کیلئے پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی نے مڈ رینج کا سی سیریز کا 2024ء کا اپنا پہلا فون پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کردیا۔
رئیل می نے سی 67 کو کچھ ہفتے قبل عالمی مارکیٹ کیلئے متعارف کرایا تھا، اب اس کی قیمت کم کرکے پاکستان میں بھی پیش کردیا گیا۔ رئیل می سی 67 کو 6.72 انچ کی اسکرین، اسنیپ ڈریگن کی چپ اور اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا گیا ہے۔ واٹر اینڈ ڈسٹ پروف باڈی سے لیس فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز دیے گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ فون کو 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: گوگل کروم نے 3 نئے فیچر ز کا اضافہ کردیا
فون کے بیک پر 108 میگا پکسل کا تین لینسز سے لیس طاقتور کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔
رئیل می سی 67 کو پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 33 میگا واٹ فاسٹ چارجر دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ محض 30 منٹ میں زیرو سے 50 فیصد بیٹری چارج کی جاسکتی ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کے کیمرا کو جدید ٹولز اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس سے صارفین انتہائی فاصلے سے بھی تصاویر ویڈیوز بنا سکیں گے جبکہ کم روشنی میں بھی کیمرا کا رزلٹ خراب نہیں ہوگا۔
فون کو پاکستان میں متعارف کراتے ہوئے اس کی قیمت 53 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔