صبا قمرنے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کیوں اختیارکی؟وجہ سامنے آگئی

Jan 24, 2025 | 10:35:AM
صبا قمرنے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کیوں اختیارکی؟وجہ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اور ماڈل صبا قمر  نے سوشل میڈیا سے وقتی طور پر کنارہ کشی کا اعلان کردیا ۔

صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں لکھا کہ زندگی میں کبھی کبھار پیچھے ہٹنا ضروری ہوتا ہے تاکہ خود کو وقت دے کر دوبارہ بہتر محسوس کیا جا سکے۔

معروف اداکارہ نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہیں، اور ان کے چاہنے والوں نے اس بات کو محسوس کیا، جس پر وہ ان کی شکر گزار ہیں۔

اداکارہ نے مداحوں کی محبت اور فکر مندی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور یہ وقفہ صرف عارضی ہے،وہ جلد ہی دوبارہ سوشل میڈیا پر متحرک ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ستیہ اوررنگیلا جیسی فلموں کے ہدایتکار کو 7 سال پرانے چیک باؤنس کیس میں سزا سنائی گئی

حالیہ دنوں میں صبا قمر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک نجی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کرواتی نظر آئیں۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا سے وقتی طور پر دور رہنے کا فیصلہ کرلیا۔