حکومت پنجاب کا لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا فیصلہ

Jan 24, 2025 | 11:09:AM

(24 نیوز)حکومت پنجاب نے لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا فیصلہ کر لیاہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں رمضان پیکج سے متعلق مختلف تجاویز اور سفارشات کاجائزہ لیاگیا،اجلاس میں لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا، شہریوں کو رمضان پیکج کے لیے 15فروری تک رجسٹریشن مکمل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے نگہبان رمضان پیکج میں شفافیت کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے، رمضان پیکج کے لیے عوام کا لائنوں میں لگنا قطعاً پسند نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:پراپرٹی مسائل ، لاہور میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولت سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

مریم نواز ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے عوام کی خدمت کی جائے، انتظامیہ اور متعلقہ حکام عبادت سمجھ کر اپنی خدمات کو سرانجام دیں،وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان پیکج کے لیے پی ایس ای آر میں رجسٹر یشن ضروری ہے،یونین کونسل اور بلدیہ دفاتر میں رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے،بتایا گیا کہ رمضان پیکج کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔

مزیدخبریں