پاکستانی فلم"باپ"ریلیزہوگئی،پریمیئرمیں شوبزستاروں کی بھرپور شرکت

ندیم چیمہ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم میں معمررانانے باپ کامرکزی کردارکیاہے

Jan 24, 2025 | 12:41:PM
پاکستانی فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ڈائریکٹر ندیم چیمہ کی فلم "باپ" سینماؤں میں ریلیزہوگئی،فلم کا پریمیئر شو لاہور کے مقامی سینما میں منعقد ہواجس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ فلم انڈسٹری سے  وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

ندیم چیمہ کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں معمررانانے باپ کامرکزی کردارکیاہے،فلم میں باپ کی اپنی بیٹی کے ساتھ محبت کی داستان بیان کی گئی ہے،ڈسٹری بیوشن کلب کے بینر تلے ریلیز ہونے والی اس فلم کی کاسٹ میں معمر رانا کے علاوہ ثناء گل،بسمہ،عمران احمد اور دیگر شامل ہیں،پریمیئر شوکے موقع پرندیم چیمہ نے فلم  سید نور،شفقت چیمہ اور آغاحسن عسکری کے نام  کردی۔

فلم کے پریمیئرکے موقع پرفلم اورمیوزک انڈسٹری کی نمایاں شخصیات موجود تھیں جن میں نامور ہدایت کار اورشومین آف لالی وڈ سید نور، فلم ساز صفدر ملک،سہیل صفدر ملک ، نشو بیگم ،میرا، لیلیٰ،میگھا ،ہنی شہزادی،گلوکارہ صومیہ خان،گلوکارہ ثمن شیخ،اداکارطاہر نوشاد،گلوکاراحمد نواز،اداکار ظفری خان،معروف قوال شیر میانداد ،اداکارعمران احمد،اعظم کرامت کھوکھر،اداکارنواز خان ،موسیقارنعیم وزیر،عمران ہاشمی،سفیر ،ہدایت کارجرار رضوی،محمد علی موٹو،گلوکارہ  نوراں لعل ،کوریوگرافر پپو سمراٹ، فادی ،ایمان،اداکار سیف علی خان،ہدایت کارجونی ملک اور دیگر شامل تھے۔

فلم کے ہدایت کار ندیم چیمہ نےاس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ایک سوشل ایشو پر بنائی ہے  جوصرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ ہمارے ہمسایہ ملک کا بھی مسئلہ ہے،فلم کی کہانی ایک باپ اور بیٹی کی محبت پر مبنی ہے جس میں ایک پیغام بھی  دیاگیا ہے ۔

سینئر ہدایت کار سید نور نے کہا کہ ندیم چیمہ  ایک ٹیلنٹڈ ڈائریکٹر ہے ،وہ محنت سے گھبراتا نہیں،اس کی محنت رنگ لائے گی۔

 معمر رانا کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے سیدنورنے کہاکہ  وہ ایک ورسٹائل اداکار ہے ،باپ کا یہ رول کرکے اس نے ثابت کیا کہ وہ بڑا ایکٹر ہے،میری نیک خواہشات ندیم چیمہ اور معمر رانا کے لئے ہیں،دونوں کے لئے بہت ساری دعائیں ہیں۔

فلم اسٹار میرا نے اس موقع پر کہا کہ معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں،میں آج ان کو سپورٹ کرنے کے لیے یہاں آئی ہوں ۔

فلم اسٹار لیلیٰ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں آج بہت خوش ہوں،معمر رانا کو پہلی بار باپ کے کردار میں دیکھا ہے،دنیا میں ماں باپ سے  بڑا کوئی  رشتہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان نے پہلی بارخود پرہونےوالےحملے کی کہانی بتادی

 فلم ساز صفدر ملک،اداکار نواز خان،ظفری خان ،شیر میاندادقوال ، میگھا اور ہنی شہزادی نے بھی معمر رانا اور ندیم چیمہ کو مبارک باد  دیتے ہوئے کہاکہ ندیم چیمہ نے ایک اچھوتے موضوع پر فلم بناکر ثابت کیا ہے کہ ابھی لوگ ایسی فلموں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔