سیف علی خان نے پہلی بارخود پرہونےوالےحملے کی کہانی بتادی
بیٹے جے کے رونے کی آواز سُن کر باہر آیاتونرس ایک اجنبی سے اونچی آواز میں بات کررہی تھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے اپنے گھر ہونے والی واردات کی تفصیلات پولیس کو بتادیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نے ابتدائی بیان پولیس کو ریکارڈ کروادیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اصل کہانی کیا ہوئی تھی اور کس طرح وہ حملہ آور کے مسلسل حملوں سے زخمی ہوئے۔
معروف اداکار نے پولیس کو بتایا کہ میں نے 16 جنوری کی درمیانی شب 2:30 سے 2:40 کے درمیان اپنے گھر میں ہنگامہ آرائی کی آوازیں سنیں، میں اپنی بیوی کرینہ کے ساتھ عمارت کی 12ویں منزل پر اپنے کمرے میں تھا کہ چھوٹے بیٹے جے کے رونے کی آواز سن کر کمرے سے باہر نکلا۔
سیف علی خان نے بتایا کہ11ویں منزل پر آیا تو میرے بیٹے اور ان کی دیکھ بھال کرنے والے موجود تھے، شور سننے کے بعد جیسے ہی میں جے کے کمرے میں پہنچا تومیں نے دیکھا کہ اس کی نرس ایک اجنبی سے اونچی آواز میں بات کررہی ہے،اس شخص کے پاس چاقو تھا، ایک خطرہ محسوس کرتے ہوئے میں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن تھوڑی دیر بعد اس شخص نے مجھے مارنا شروع کردیا، اس نے میری پیٹھ، گردن اور ہاتھوں میں چھرا گھونپ دیا، اس دوران جے نرس کے ساتھ کمرے سے نکل گیا۔
اداکار کے مطابق میں نے کسی طرح حملہ آور پر قابو پانے کی کوشش کی اور اسے کمرے کے اندر بند کردیا، کرینہ اور میرے بیٹے مجھے زخمی اور خون بہتا دیکھ کر ڈرگئے، اس کے بعد مجھے ہسپتال لے جایا گیا جبکہ حملہ آور بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔
واضح رہے کہ 16 جنوری کورات 3 بجے کے قریب سیف علی خان کے ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع گھرمیں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنادیا تھا،تاہم مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔
یہ بھی پڑھیں:صبا قمرنے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کیوں اختیارکی؟وجہ سامنے آگئی
یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ کے معروف ہدایتکاررام گوپال ورما کو 3 ماہ قید کی سزا
سیف علی خان کو زخمی ہونے کے بعد رکشہ میں ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال پہنچایا گیا تھاجہاں ان کا آپریشن کرکے ان کی ریڑھ کی ہڈی سے چاقو کا 2.5 انچ کا ٹکڑا نکالا گیا اور اداکار کو تقریباً 6 دن کے بعد منگل کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔