سیف علی خان  حملہ کیس:ممبئی پولیس کواہم ثبوت مل گئے

ممبئی پولیس نے ملزم کی قمیض، اسکارف، چاقو اور بالوں کے نمونے فرانزک کیلیے بھجوادیئے 

Jan 24, 2025 | 14:31:PM
سیف علی خان  حملہ کیس:ممبئی پولیس کواہم ثبوت مل گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کی تحقیقات میں نئی پیش رفت سامنے آگئی ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  سیف علی خان پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد شریف الاسلام شہزاد نے ممبئی پولیس کو دوران تفتیش بتایا کہ اس نے اداکار پر جس چاقو سے حملہ کیا تھا اسے باندرہ جھیل کے قریب پھینک دیا تھا۔

ممبئی پولیس نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد باندرہ جھیل کے پاس سے وہ چاقو برآمد کر لیا جو اس کیس کی مزید تحقیقات میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے ملزم کے علاوہ ایک رکشہ ڈرائیور سے بھی تفتیش کی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے باندرہ کے علاقے میں ایک مشتبہ شخص کو دیکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان نے پہلی بارخود پرہونےوالےحملے کی کہانی بتادی

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کے معروف اداکار راجپال یادیو کے والد چل بسے

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کیس کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ممبئی پولیس نے ملزم کی قمیض، اسکارف، چاقو اور بالوں کے نمونے بھی فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے ہیں۔