مٹھائی کی آڑ میں منشیات سمگلنگ کی کوشش

Jan 24, 2025 | 15:35:PM

(24 نیوز)ایئرپورٹ سیکورٹی فورس( اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مٹھائی کی آڑ میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے ایس ایف کے مطابق عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے مسقط جانے والی پرواز کے مسافر سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ مسافر امین اللہ خان نے منشیات مٹھائیوں کے ڈبوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مٹھائی میں منشیات کی موجودگی کا پتا لگا لیا۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:نیو گوادر ایئر پورٹ سے پہلی انٹرنیشنل پرواز روانہ

مزیدخبریں