گہری رنگت سے ماڈلنگ میں فائدہ،ٹی وی میں مشکل ہوئی،سنیتا مارشل

اگرفریم میں میرے ساتھ کوئی گورا اداکار ہوتو کیمرہ مین کو لائٹ کرنے میں مسئلہ ہوتا ہے

Jan 24, 2025 | 15:38:PM

(ویب ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنی گہری رنگت سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ اس کا انہیں ماڈلنگ میں بہت فائدہ ہوا لیکن ڈراموں میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

سنیتا مارشل نے حال ہی میں مارننگ شو میں شرکت کی جہاں گفتگو کے دوران میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر سنیتا مارشل نے بتایا کہ رنگت کو لے کے مارننگ شو میں کبھی مشکل نہیں ہوئی بلکہ لوگ پسند کیا کرتے تھے، اصل مسئلے ٹی وی میں تھے۔

سنیتا نے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ڈراموں میں فریم کا مسئلہ ہوتا ہے، اگر ایک ہی فریم میں میں اور میرے ساتھ کوئی بہت ہی گورا اداکار یا اداکارہ کھڑی ہوگی تو کیمرہ مین کو اسے سیٹ کرنے میں لائٹ کرنے میں مسئلہ ہوتا ہے۔

معروف اداکارہ و ماڈل نے کہا یہ مسئلہ کچھ کیمرہ مین کو ہوتا تھا، سب کے ساتھ یہ مسائل نہیں ہوتے، متوازن رکھنے میں مسئلہ ہوتا تھا لیکن ماڈلنگ میں مجھے ہمیشہ فائدہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فلم"باپ"ریلیزہوگئی،پریمیئرمیں شوبزستاروں کی بھرپور شرکت

سنیتامارشل نے کہا میں نے ماڈلنگ کے ایسے شوٹس بھی کیے جہاں میرا رنگ کومیری اصل رنگت سے مزید ڈارک کردیا گیا کیونکہ کچھ لوگوں کو ڈارک رنگت پسند ہوتی ہے، اس کے علاوہ کچھ کپڑوں کے رنگ گہری رنگت پر زیادہ اٹھتے ہیں جیسے پیلا رنگ وغیرہ۔

 

مزیدخبریں