(راؤ دلشاد) وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی ریڈ لائن کے مطابق خواتین اور بچوں سے کسی قسم کی بھی زیادتی برادشت نہیں کی جائے گی جس پر چیف منسٹر شکایات سیل نے تیز رفتار ایکشن لیتے ہوئے دینہ کی خاتون کیطرف سےہراسگی کی شکایت پر ریسکیو اہلکار کومعطل کرکےگرفتار کر لیا ہے۔
تفصیل کے مطابق دینہ کی خاتون کیطرف سےجنسی زیادتی، بلیک میلنگ اور نوکری دلوانے کے جھوٹے وعدے پر رقم بٹورنے کے الزامات کی شکایات پر چیف منسٹر کمپلینٹ سیل نے فوری سخت ایکشن لیتے ہوئے چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل شعیب مرزا نے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر ریسکیو 1122 کے اہلکار کو سرکاری ملازمت سےمعطل کرکے گرفتار کرلیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔اس ایکشن پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شکایت سیل ٹیم اور پولیس کو شاباش دی۔
یہ بھی پڑھیں:مذہبی منافرت کیس: عدالت نے چار مجرموں کو سزائے موت سنا دی