بھارت کےمشہور ریپر 'ایمی وے' اور اداکارہ 'سویلینا' نے اچانک شادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کےمشہور گلوکار و ریپر ایمی وے بنٹائی نےاداکارہ و ماڈل سویلینا سےاچانک شادی کرلی،تصاویر دیکھ کرسب حیران رہ گئے۔
اداکارہ سویلینا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں،اداکارہ نے بھی اپنے اکاونٹ سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں الحمد اللہ لکھا۔
گلوکار نے ایک سادہ تقریب میں داکارہ سویلینا سے شادی کی،جوڑے نے اپنے خاص دن پر گہرے عنابی رنگ کا انتخاب کیا،شادی کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے جوڑے کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
جوڑے نے 2023 میں مقبول گانے 'کڈی' میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
سویلینا کا اصل نام ہالینا کوچے ہےجن کا تعلق فن لینڈ سے ہےاور وہ کئی پنجابی میوزک ویڈیوز میں کام کرچکی ہیں، انکا ایک گانا بلیاں بلیاں آکھاں کافی مشہور ہوا تھا،جس میں وہ پنجابی گیٹ اپ میں نظر آئیں تھیں، جبکہ مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر رجب بٹ کو غیرکانونی شیر کا بچہ رکھنے پر سزا سنادی گئی