موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔تاہم صبح /رات کے اوقات میں سیالکوٹ،نارووال، بہاولنگر، بہاولپور ، ا وکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔
ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی12، کالام ،گوپس،استورمنفی09، قلات منفی 08، اسکردومنفی 06،ہنزہ،کوئٹہ منفی04، مالم جبہٍ، دیر اورپارہ چنار میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
یہ بھی پڑھیں:غیرقانونی شیر کا بچہ رکھنے پر ولاگر رجب بٹ کو سزا سنا دی گئی