کوئی کیپیسٹی پیمنٹ نہیں، ادائیگی گرڈ کو فراہم کیے گئے یونٹس کی کی جاتی ہے: سلیمان شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ بگاس ٹیرف میں کوئی کیپیسٹی پیمنٹ نہیں ہے، ادائیگی گرڈ کو فراہم کیے گئے یونٹس کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے آئی پی پیز کے حوالے سے منفی پروپگنڈے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بگاس ٹیرف میں کوئی کیپیسٹی پیمنٹ نہیں ہے، ادائیگی گرڈ کو فراہم کیے گئے یونٹس کی بنیاد پر کی جاتی ہے، اگر پلانٹ کام نہیں کر رہا ہو تو کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی جاتی، لہذا، یہ سراسر بے بنیاد ہے کہ یہ دعویٰ کیا جائے کہ بگاس پلانٹس کو کبھی کوئی کیپیسٹی پیمنٹ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں تشکیل دے دیں
انہوں نے مزید کہا کہ بَگاس ایک مقامی ایندھن ہے، یہ گنے کے فضلے سے چلتا ہے جو کہ خالص پاکستانی مقامی ایندھن ہے، ان پلانٹس میں کوئی درآمد شدہ ایندھن جیسے کہ فرنس آئل، کوئلہ یا گیس استعمال نہیں ہوتی، پی ٹی آئی کے غنڈوں کی یہ باتیں سراسر بے بنیاد ہیں۔