موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آئمہ خان، مائدہ وحید)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے, اس دوران شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور با لا ئی خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج موسلا دھار بارش سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کرم، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی،کشمیر، ڈ یرہ غا زی خان، موسیٰ خیل بارکھان، کو ہلو اور لورالائی کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے, شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سمندری حیات کو آکسیجن کہاں سے ملتی ہے ایسی دریافت جس نے سائنسدانوں کے اندازے غلط ثابت کردیئے
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، پاکپتن، وہاڑی، خانیوال، ملتان، قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ اس دوران لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، حافظ آباد، فیصل آباد اور سرگودھا میں موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
اس کے علاوہ دیر،چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، نوشہرہ، صوابی، ہری پور، خیبر، پشاور، کرم، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور بالاکوٹ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، دیر، مہمند، خیبر، اورکزئی، باجوڑ، بونیر اورکرم میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کو کہنا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا تاہم ژوب، موسیٰ خیل سبی، بارکھان،کو ہلو، لورا لائی، زیارت، کوئٹہ اور خضدار میں چند مقامات پرتیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے علاقوں میں شام/رات میں عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، مٹھی، سانگھڑ، کراچی، ٹھٹھہ اوربدین میں چند مقامات پرتیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:9مئی ،عمران خان کا اعتراف جرم ،ملک گیر احتجاج،48 گھنٹے اہم
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں شہر میں آج بادلوں کاراج رہے گا، شہر میں موجودہ درجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ 35ڈگری تک جانے کاامکان ہے ،ہوا میں نمی کاتناسب79فیصد ریکارڈ کیاگیا۔
فضا میں آلودگی کی مجموعی شرح159ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد لاہور دنیا کے دوسرے نمبر پر آگیا ، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق زکی فارم 197،سید مراتب علی روڈمیں شرح191،سی ای آر پی آفس184 اور یوایس قونصلیٹ میں شرح170ریکارڈ کی گئی ۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مطلع ابر آلود اور موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے،شہر میں جنوب مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔
ائیر کولٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 18ویں نمبر پر جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پرآ گیا۔