الحمراء ادبی بیٹھک ، فوٹو گرافی نمائش کے تسلسل میں ورکشاپ کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) الحمراء آرٹ کونسل کے زیر اہتمام ادبی بیٹھک میں فوٹو گرافی نمائش" سمفنی آ ف لائٹ" کے تسلسل میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
حسن کوثر نے سیشن میں اپنے ذاتی تجربات کی روشنی شرکاء کے سا منے بیان کیا ، تصاویر کو مختلف انداز میں بنانے کے لیے مختلف مراحل کو بیان کیا ، حسن کوثر نے اپنے ذاتی تجربات ، مشکلات، کامیابیوں سمیت دیگر دیگر پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ تصویر کے زاویے تصویر کی تاثیر کو بڑھا دیتے ہیں،سپیس،لائٹ، کلر اور ٹون کے منصفانہ امتزاج ایک اچھی تصویر بنانے میں کلیدی کردار کے حامل ہوتے ہیں،پروفیشنل فوٹو گرافر ذاتی مشاہدات اور تجربے کی مدد سے کسی بھی فوٹو کو یادگار بنانے کا ضامن ہوتا ہے۔
تْقریب میں فوٹو گرافی کے دلدادہ افراد خصوصاً نوجوانوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ یہ ورکشاپ2 دن جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزن کو کیسے کم کریں؟ اریج فاطمہ نے اہم راز بتا دیا