پی ٹی آئی اسلام آباد جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف کمشنر کے پی ٹی آئی اسلام آباد جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر این او سی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے 5 صفحات کا تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق عدالت نے 5 جولائی کا چیف کمشنر کا این او سی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دیا، پی ٹی آئی جلسہ این او سی کی درخواست اسلام آباد انتظامیہ کے سامنے زیرالتواء تصور ہو گی، اسلام آباد انتظامیہ قانون کے مطابق اور وجوہات کے ساتھ درخواست پر فیصلہ کرے۔
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ 5 جولائی کے آرڈر کے مطابق محرم میں لا اینڈ آرڈر صورت کی وجہ سے این او سی واپس لیا گیا، این او سی واپس لینے سے پہلے چیف کمشنر نے پی ٹی آئی کے کسی نمائندے کو آگاہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھوک ہڑتالی کیمپ میں رہنماؤں کی کتنی دلچسپی؟ پی ٹی آئی کا پول کھل گیا
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے چیف کمشنر کے آرڈر کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔