پی ٹی آئی پر پابندی کسی کا باپ بھی نہیں لگا سکتا : ملک احمد خان بھچر

Jul 24, 2024 | 17:37:PM
پی ٹی آئی پر پابندی کسی کا باپ بھی نہیں لگا سکتا : ملک احمد خان بھچر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خادم کمبوہ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچرنے کہا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کسی کا باپ بھی نہیں لگا سکتا، یہ احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں.

 پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا پریس کلب میں خطاب کیا،پریس کانفرنس میں شیخ امتیاز، امتیاز وڑائچ،میاں اعجاز شفیع، نادیہ کھر، میجر (ر) غلام سرور، ڈاکٹر فیصل بھی موجود تھے۔

ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ کل کابینہ کا فیصلہ ہوا اور سائبر کرائم کی عدالتیں قائم بھی ہوگئیں، پرسوں پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ہم ڈیجیٹل دہشتگرد ہیں، یہ کورٹس ہمارے کیسز کیلئے بنائی گئی ہیں،ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہم پہلے ہی مارشل لاء جیسی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں ۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ کہاں ہیں؟ آپ فیل ہو چکی ہیں، آپ کام کرنے کے قابل نہیں رہیں، آپ یہ عہدہ چھوڑ دیں، پہلے 800 ارب کا کسان کو نقصان پہنچایا اور اب ان کے لوگ پیسہ کما رہے ہیں۔

ملک احمد خان بھچرکامزید کہنا تھاکہ ہم علامتی بھوک ہڑتال کی طرف جا رہے ہیں، ہر ضلع میں بھوک ہڑتال کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کابھوک ہڑتالی کیمپ ، 2 گھنٹوں میں صرف ایک ایم این اے ہی پہنچا