امین الحق کا سرکاری ملازمین کی محفوظ کمیو نیکیشن کیلئے بیپ ایپلیکیشن 3 ماہ میں لانچ کرنیکا حکم

Jul 24, 2024 | 18:50:PM

(طیب سیف) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے سرکاری ملازمین کی محفوظ کمیونیکیشن کیلئے بیپ اپلیکیشن کو 3 ماہ میں لانچ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بیپ اپلیکشن 3 ماہ میں لانچ کرنے کی ہدایت جاری کر دی، سید امین الحق کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، سی ای او نیشنل آئی ٹی بورڈ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آج واٹس ایپ پر سرکاری پیغام رسانی کی جارہی ہے، سرکاری کمنیوکیشن واٹس ایپ پر ہونا خطرناک ہے، بیپ ایپ کے ذریعے آفیشل کمنیوکیشن ہوسکے گی، بیپ اپلیکشن کی بھارتی میڈیا نے بھی تعریف کی ہے۔

رکن کمیٹی احمد عتیق احمد نے سوالات اٹھائے کہ کہا کہ کیا آفیشل کمنیوکیشن نجی فونز اور لیپ ٹاپ پر کرنے کی پابندی نہیں؟ کیا آفیشل کمنیوکیشن کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے؟ پالیسی نہ ہونے حساس ترین سرکاری دستاویزات لیک ہوسکتی ہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی نے اعتراف کیا کہ سرکاری افسران حکومت کی مختض کردہ ای میل استعمال نہیں کرتے، سرکاری ملازمین و افسران پابند ہیں کہ کونسی معلومات پبلک نہیں کرنی، ایسا نہیں ہے کہ آفیشل سرکاری دستاویزات پبلک کرلی جائیں، جو معلومات عوام کا حق ہیں، صرف وہی پبلک کی جاتی ہیں۔

رکن کمیٹی احمد عتیق نے مزید کہا کہ سرکاری افسران کو پابند کیا جائے کہ سرکاری چینل کے ذریعے ہی کمنیوکیشن کریں، سرکاری ملازمین کو ڈکلیئر کرنا چاہیے ان کے ذاتی ای میل اور سوشل میڈیا اکاونٹس کونسے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اسلام آباد جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم قرار

چیئرمین کمیٹی امین الحق نے کہا کہ بیپ اپلیکشن 2 سال پہلے تیار کی گئی تھی، بیپ اپلیکشن کو واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر بنایا گیا تھا، پہلے مرحلے میں سرکاری ملازمین نے بیپ اپلیکشن استعمال کرنا تھی، وزارت آئی ٹی اور این آئی ٹی بی 3 ماہ میں بیپ اپلیکشن لانچ کریں۔

مزیدخبریں