وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پنجاب کے 3 بڑے شہروں میں میڈیسن وئیر ہاوس جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت

Jul 24, 2024 | 18:52:PM
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پنجاب کے 3 بڑے شہروں میں میڈیسن وئیر ہاوس جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے عوامی خدمت کیلئے صحت آپ کی دہلیز پر پراجیکٹ میں مزید توسیع کرنتے ہوئےراولپنڈی،فیصل آباد اور ملتان میں میڈیسن وئیر ہاوس جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  مراکہ میں محکمہ صحت کے مرکزی وئیر ہاوس کا دورہ کیا ،اس موقع پر سینٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری ،صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر ،معاون خصوصی ذیشان ملک، ڈاکٹر عدنان خان، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری صحت علی جان،سیکرٹری اطلاعات احمد عزیز تارڑ اور دیگر بھی  موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کیلئے خود فورک لفٹر چلا کر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،انہوں نے  اپنی نگرانی میں اضلاع کے لیے  ٹرک روانہ کیے،ہسپتالوں کو فراہم کیے جانے والے فرنیچر، طبی آلات اور دیگر سامان کا معائنہ کیا، وئیر ہاوس میں سٹور، ادویات کی مدت معیاد اور سٹینڈرڈ ٹمپریچر سسٹم چیک کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی ،فیصل آباد اور ملتان میں میڈیسن وئیر ہاوس جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔   

حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دی گئی کہ فری میڈیسن پراجیکٹ کے تحت 9سینٹرل ویئر ہاوس قائم کیے گے ہیں،وئیر ہاوسز میں تقریباً  10  ارب روپے سے زائد کی میڈیسن سٹور کی گئی ہے،ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے لیے نئے اور جدید طبی آلات، فرنیچر، تھری کلر ڈسپوزیبل بیڈشیٹ بھی وئیر ہاوس سے  ہسپتالوں کو مہیا کی جائیں گی،نئے جدید ترین ویئر ہاوس سے ادویات کو  سٹینڈرڈ ٹمپریچر پر سٹور اور ترسیل کیا جا سکے گا، وئیر ہاوسز سے صوبے کے دیگر اضلاع کے ہسپتالوں کو سٹینڈرڈ فرنیچر، جدید طبی آلات، میڈیسن ٹرالی اور  دسپوزبیل بیڈشیٹ اور دیگر سامان فراہم کیا جائے گا-

 پاکستان کی تاریخ میں ادویات کی فراہمی کا  سب سے بڑا وئیر ہاؤس پراجیکٹ 9 میڈیسن وئیر ہاوس فنکشنل ہیں جس میں  17 ارب سے زائد کی میڈیسن اور ایکیوپمنٹ سٹور کرنے کی گنجائش ہے۔  

یہ بھی پڑھیں: ایل ڈی اے کی نااہلی، منظور شدہ ماسٹر پلان میں غیر قانونی سکیمیں بنوادیں