عمران خان کیخلاف ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی کارکن نیلی پری کا کامیڈین طاہر انجم پر تشدد، ویڈیو وائرل

Jul 24, 2024 | 19:14:PM
عمران خان کیخلاف ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی کارکن نیلی پری کا کامیڈین طاہر انجم پر تشدد، ویڈیو وائرل
کیپشن: پی ٹی آئی کارکن نیلی پری کا کامیڈین طاہر انجم پر تشدد
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعْظم پاکستان عمران خان کے خلاف ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی کارکن نیلی پری نے کامیڈین طاہر انجم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اس افسوسناک واقع کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن نیلی پری نے طاہرانجم کی گاڑی کا دورازہ کھول کر تشدد کیا، نیلی پری نے طاہر انجم کے کپڑے پھاڑ دیئے، پی ٹی آئی کارکنوں نے طاہرانجم کی گاڑیوں پربھی مکوں کی بارش کر دی، نیلی پری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ویڈیوز بنانے پر غصہ نکالنے کیلئے تشدد کیا، پی ٹی آئی کارکن کےنازیبا زبان استعمال کرنے پر طاہر انجم اشکبار ہوگئے۔

طاہر انجم پنجاب اسمبلی کے باہر سے گزر رہے تھے، پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آئی پی ٹی آئی ورکر نیلی پری نے طاہر انجم کی گاڑی کو روکا، دروازہ کھول کر تھپڑوں اور مکوں کی برسات کردی، نیلی پری نے تشدد کے دوران گالم گلوچ اور نازیبا زبان کا استعمال کی جبکہ کامیڈین طاہر انجم خاتون کی گالیاں اور تشدد دونوں کو برداشت کرتے رہے، پاس کھڑے لوگوں کی جانب سے بیچ بچاؤ کی کوشش کی گئی لیکن نیلی پری نے ان کے خلاف بھی نازیبا زبان کا استعمال کرتے ہوئے کسی کی ایک نا سنی  اور طاپر انجم پر تشدد جاری رکھا، طاہر انجم بمشکل جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

پرتشدد واقع کے بعد سٹیج و ٹی وی کے نامور اداکار طاہر انجم نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اور نا ہی ویڈیو بنائی، میں اپنی فیملی کے ساتھ تھا انہوں نے مجھ پر تشدد کیا، عمران خان دہشتگرد ہے، یہ پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیم ہے، اب میرا مشن انہیں دہشت گرد ثابت کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گرد کہنے پر پی ٹی آئی ورکرز نے طاہر انجم کی گاڑی پر دھاوا بولا، کامیڈین طاہر انجم پاکستان مسلم لیگ ن کے کلچرل ونگ کے رہنما بھی ہیں۔