سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کا خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ واقعہ پر ردعمل سامنے آگیا

Jul 24, 2024 | 19:52:PM
 سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کا خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ واقعہ پر ردعمل سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سوشل میڈیا انفلوئنسر اور سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کا ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ واقعہ پرردعمل سامنے آگیا ۔ 

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان کی اغوا اور تشددواقعے پر ردعمل دیتے ہوئے رابی پیرزادہ نے  کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا گرفتار ملزمہ آمنہ عروج پروفیشنل مجرمہ نہیں ہے اور اگر وہ پیشہ ور ہوتی تو خلیل الرحمان زندہ نہیں بچتے، رابی پیرزادہ نے کہا کہ جو غلط ہوا اس کی مذمت کرنی چاہئے لیکن اس معاملے میں خلیل الرحمان قمر کی بھی غلطی ہے جس کی وجہ سے ان کے ساتھ یہ ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمہ پر سارا ملبہ ڈالنا درست نہیں ہے، جرم چاہے مرد نے کیا ہو یا عورت نے دونوں کو برابر سزا ملنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی کارکن نیلی پری کا کامیڈین طاہر انجم پر تشدد، ویڈیو وائرل