(ویب ڈیسک)دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی جس میں پہلا نمبر سنگا پور کاہے۔
تفصیلات کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے اپنی 2024 کی درجہ بندی جاری کی ہے، جس میں سنگاپور کو دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا حامل ملک قرار دیا گیا ہے،سنگاپور کے باشندے 195 مقامات پر بغیر ویزا کے سفر کر سکتے ہیں۔دوسرے نمبر پر مشترکہ طور پر فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور سپین کے پاسپورٹ 192 مقامات تک بغیر ویزا کے رسائی کی اجازت دیتے ہیں۔تیسرے نمبر پر مشترکہ طور پر آسٹریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، جنوبی کوریا اور سویڈن ہیں، جن کے شہری 191 مقامات پر بغیر کسی رکاوٹ کے سفر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔انگلینڈ، بیلجیم، ڈنمارک، نیوزی لینڈ، ناروے اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، جو 190 مقامات پر ویزا فری سفر کی پیشکش کرتا ہے۔
دریں اثنا آسٹریلیا اور پرتگال پانچویں پوزیشن پر ہیں، ہر ایک نے 189 مقامات تک رسائی دی ہے۔امریکہ آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے، جس نے 186 مقامات پر ویزہ کے بغیر داخلے کی اجازت دی ہے۔ یہ حالیہ برسوں میں امریکی پاسپورٹ کیلئے نمایاں کمی ہے۔ اس فہرست میں پاکستان 100 ویں نمبر پر یمن کے ساتھ براجمان ہے۔فہرست میں سب سے نیچے، افغانستان کا پاسپورٹ سب سے کمزور ہے، جس کے شہری صرف 26 ممالک کا ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ واقعہ پرسابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کا ردعمل سامنے آگیا