افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ فراہم کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

Jul 24, 2024 | 20:57:PM
افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ فراہم کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) فیڈرل انویسٹیگیشن اتھارٹی ( ایف آئی اے ) نے افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ فراہم کرنے والے 3 ایجنٹوں کو  پشاور سے  گرفتار کرلیاہے۔ 

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ فراہم کرنے میں ملوث 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ، گرفتار ملزمان میں رحمت اللہ، طارق جاوید، اور ابوبکر شامل ہیں، ملزمان کو پشاور سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان سمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ہیں، ملزمان بھاری رقوم کے عوض افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹس فراہم کرتے تھ، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی کارکن نیلی پری کا کامیڈین طاہر انجم پر تشدد، ویڈیو وائرل