آئی پی پیزمعاہدے قبول نہیں، ختم ہونے چاہئیں، امیر جماعت اسلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طحہ ملک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آئی پی پیز معاہدے قبول نہیں، آئی پی پیز کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے،ابھی تو ٹیکسز ہمارا ایجنڈا ہے،اگر انہوں نے کوئی حرکت کی،جماعت اسلامی حکومت گراؤ تحریک چلائے گی،جماعت اسلامی جب حکومت گراؤ تحریک چلاتی ہے تو گرا کر ہی دم لیتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ٹیکس کے نظام پر سب کیلئے بات کرنی ہیں،عوام ہو مزدور ہو یا پھر تاجر سب کیلئے ٹیکس نظام پر بات کرنی چاہئے،ان کاکہناتھا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر سب سے تجاویز لی ہیں،اس بات پر اتفاق ہے کہ اب آئی پی پیز کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ تنخواہ داروں پر ٹیکس کا بوجھ کسی صورت قبول نہیں،بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس بھی قبول نہیں،پیٹرولیم مصنوعات پر لگی لیوی کو بھی ختم ہونا چاہئے،بجلی بلوں پر فکس چارج بھی ختم ہونی چاہئے،ابھی ہم ان تمام مطالبات کو رکھتے ہوئے دھرنا دے رہے ہیں،اس دھرنے کی حمایت پر تاجر برادری کا مشکور ہوں،حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ہمارے مطالبات کچھ فوری طور پر مانے جائیں گے،کچھ مطالبات پرکمیٹی بنا کر مزید کام ہوسکے گا،ان کاکہناتھا کہ ہمارے پاس ہڑتالوں کا بھی آپشن موجود ہے،ہمارے پاس بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے کا بھی آپشن ہے،ہم ہڑتال بھی کریں گے اور مزید بھی آگے بھی کرتے رہیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ اس وقت جو صورت ملک کی ہے،اس میں کرپشن بھی ہے اور نا اہلی بھی ہے،یہ جو آر ایل این جی خرید رہے ہیں،یہ وقت پر نہیں لیتے ہیں،یہ پہلے فیلڈ کو بند کراتے ہیں،جس کی وجہ سے 2 ارب کا نقصان ہوا،یہ ٹیکس لگا کر عوام سے وصول کرتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ اب مزاحمت کرنی پڑے گی،ابھی تو ٹیکسز ہمارا ایجنڈا ہے،اگر انہوں نے کوئی حرکت کی،جماعت اسلامی حکومت گراؤ تحریک چلائے گی،جماعت اسلامی جب حکومت گراؤ تحریک چلاتی ہے تو گرا کر ہی دم لیتی ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ قوم کے ساتھ ظلم کسی طرح برداشت نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری