کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی بیبر کا طلاق کی خبروں پر ردِ عمل آ گیا

Jul 24, 2024 | 21:57:PM
کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی بیبر کا طلاق کی خبروں پر ردِ عمل آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں پسند کیے جانے والے کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی بینر نے زیرِ گردش طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے خود ساختہ افواہ قرار دے دیا۔

اپنے ایک تازہ انٹرویو میں جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی بیبر نے کہا کہ لوگوں نے انہیں پہلے دن سے نشانے پر رکھا ہوا ہے کہ ان کا رشتہ ٹوٹ رہا ہے، لوگوں میں یہ بات پھیلائی گئی کہ وہ ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں اور ان کی طلاق ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے حاملہ ہونے کی خبر آخری دن تک چھپا سکتی تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور وہ دونوں بہت خوش ہیں، وہ محسوس کرتی تھیں کہ وہ ایک بڑے راز کو چھپا رہی ہیں اور وہ اپنی زندگی گزارنے کی آزادی چاہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کا خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ واقعہ پر ردعمل سامنے آگیا

یاد رہے کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور شادی کے 6 سال بعد ان کے ہاں بچے کی آمد متوقع ہے۔