وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے

Jul 24, 2024 | 22:09:PM
وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن کے خالی عہدے پر تعیناتی کر دی گئی ہے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس  کے گریڈ 21 کے افسر اور ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ  تجارت  احسن علی منگی کو تبدیل کر کے سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن کا عہدہ رواں ماہ 20 جولائی کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم کے تبادلے کے بعد خالی ہوا تھا، دریں اثناء پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 19 کے افسر شاہد رحمان کو تبدیل کر کے ایوانِ صدر میں تعینات کیا گیا ہے، اُن کی تقرری ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔