رانا ثناءاللہ کی پیرس اولمپکس کےاعلیٰ سطحی وزارتی تقریب میں شرکت،یونیسکوکی اقدام کی تعریف

Jul 24, 2024 | 22:20:PM
رانا ثناءاللہ کی پیرس اولمپکس کےاعلیٰ سطحی وزارتی تقریب میں شرکت،یونیسکوکی اقدام کی تعریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے پیرس اولمپکس کے سلسلے میں اس اعلیٰ سطحی فورم "چینج دی گیم" وزارتی تقریب میں شرکت کرکے پاکستان کی نمائندگی کی، فورم کے انعقاد کے لیے یونیسکو کی تعریف کی۔ 

پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق  رانا ثناءاللہ پیرس 2024 اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پیرس میں ہیں اور انہوں نے  آج یونیسکو کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، رانا ثناءاللہ نے ’چینج دی گیم‘ وزارتی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

رانا ثناءاللہ کی پیرس اولمپکس کے سلسلے میں اس اعلیٰ سطحی فورم کے انعقاد کے لیے یونیسکو کی تعریف کی اور کہا کہ اولمپکس جیسے میگا  سپورٹس ایونٹس پوری دنیا کو صحت مند مقابلے میں اکٹھا کرنے میں ایک قوت کے طور پر کام کرتے ہیں، پاکستان 240 ملین آبادی کا ملک ہےجس میں دو تہائی حصہ 24 سال سے کم عمر پر مشتمل ہے،پاکستان دنیا کے نوجوان ترین ممالک میں شامل ہے، وزیر اعظم پاکستان نے نوجوانوں کو مشغول کرنے، تعلیم دینے اور بااختیار بنانے کے لیے خصوصی اقدام کا آغاز کیا، وزیر اعظم یوتھ پروگرام  وزیراعظم کا خصوصی اقدام ہے،یوتھ پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں 12 مختلف گیمز کے لیے 'یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام' کا انعقاد کیا گیا،پروگرام کا مقصد مستقبل کے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرنا ہے،کھیلوں کے اندر میرٹ پر مبنی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے قومی کانفرنس بھی منعقد کی گئی،  جسمانی تعلیم اور کھیل افراد کے ساتھ ساتھ معاشروں کے لیے نتیجہ خیز راستے فراہم کرتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ  کھیل نظم و ضبط کا درس بھی دیتے ہیں ،کھیل سرحدوں کے پار دوستی اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں،کمیونٹی کی تعمیر، رضاکارانہ، اور جسمانی سرگرمیاں، کھیلوں کی ضمنی پیداوار ہیں جو ہمارے معاشروں میں بہتری کو یقینی بناتے ہیں،اس میدان میں یونیسکو کا مرکزی کردار ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیسکو جسمانی تعلیم اور کھیلوں سے متعلق پروگراموں کے ذریعے رکن ممالک کی مدد کر سکتا ہے، ہم سب کو امن اور ترقی کے لیے کھیلوں پر مرکوز بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جرمنی واقعہ افسوسناک،دفتر خارجہ نے اس کا فوری ایکشن لیا: وزیر اعظم