(24نیوز)منڈی بہاؤالدین میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بھائی اعجاز چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ سادہ لباس میں ملبوس افراد نے حاجی امتیاز کو ان کے گاؤں سے گرفتار کیا، حالانکہ حاجی امتیاز نے مختلف مقدمات میں ضمانت لے رکھی تھی۔اعجاز چودھری نے مزید بتایا کہ پولیس حاجی امتیاز کی گرفتاری سے متعلق لاعلمی ظاہر کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر،تنخواہوں اور پنشنز میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری