جعلی ادویات بنانے والے ملزمان کو کروڑوں روپے جرمانے کیساتھ 24 سال قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) خبردار ہوشیار! جعلی ادویات بنانے والے ہو جائیں تیار، ڈرگ کورٹ لاہور نے جعلی ادویات بنانے والے 2 ملزمان کو کروڑوں روپے جرمانے کیساتھ 24 سال قید کی سزا سنا دی۔
چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا نے جعلی ادویات بنانے کے مقدمات نمٹائے اور ملزمان کو سزائیں سنانے کا ریکارڈ قائم کردیا، جعلی ادویات بنانے کے آخری ایک مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان غلام مرتضی اور احمد رضا کو 10 کروڑ 10 لاکھ روپے کے بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ 24 سال قید کی سزابھی سنائی دی۔
چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے ملزمان کو سزا کا حکم سنایا، ڈرگ کورٹ نے گواہوں کے بیانات اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ سنایا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق ڈرگ کورٹ کی تاریخ میں ایک مقدمہ میں دی گئی سب سے بڑی سزا ہے، ڈرگ کورٹ لاہور میں زیرِ التواء مقدمہ کی تعداد زیرو ہوگئی ہے، اس وقت ڈرگ کورٹ لاہور میں کوئی کیس زیرالتوا اور زیر سماعت باقی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا کی جانب سے جولائی کی کارکردگی رپورٹ رجسٹرار ہائیکورٹ کو بھجوائی جائے گی۔