ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ضروری، فٹنس اور پرفارمنس پر ہی سلیکشن ہو گئی: محسن نقوی

Jun 24, 2024 | 10:39:AM
ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ضروری، فٹنس اور پرفارمنس پر ہی سلیکشن ہو گئی: محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہو گی، پرفارمنس اور فنٹس پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کےحوالےسےاہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈکےڈومیسٹک کرکٹ کےڈھانچےکےخدوخال کا جائزہ لیا گیا، کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے کوچنگ کا معیار بھی بہتر بنانے اور ڈومیسٹک کنٹریکٹ پر بھی نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا، ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی ٹریننگ کیلئے ماسٹر کوچ کو تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کالی آندھی کی چھٹی، جنوبی افریقہ سیمی کیلئے کوالیفائی کر گئی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے پلان کی اصولی منظوری دی اور اچھے کھلاڑیوں کی پروفیشنل انداز سے گرومنگ کی ہدایت بھی جاری کی، کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کےفروغ کیلئےتینوں فارمیٹ کےٹورنامنٹس کرانے کی منظوری بھی دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پرموٹ کیا جائے گا، کلب لیول سےنیشنل لیول تک تسلسل کیساتھ ٹورنامنٹس کاانعقادکیاجائے گا، بہترین کوچز نئےٹیلنٹ کی ٹریننگ کرکے صلاحیتوں میں نکھار لائیں گے، کارکردگی، فٹنس اور میرٹ پر کھلاڑیوں کو آگے موقع دیا جائے گا، ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی ٹریننگ کیلئے ماسٹر کوچ کو تعینات کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کےفروغ سے انٹرنیشنل کرکٹ سےگیپ کوکم کرنےمیں مدد ملے گی، کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہو گی، پرفارمنس اور فنٹس پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، میرٹ، کارکردگی اور فٹنس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئےہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری سے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ ملے گا۔