معاشرتی ترقی خواتین کی ترقی سے منسلک ہے: مریم نواز

Jun 24, 2024 | 11:26:AM

(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ معاشرتی ترقی خواتین کی ترقی کے ساتھ منسلک ہے،   پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے پُر عزم ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم خواتین برائے سفارتکاری کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن دنیا بھر کی خواتین سفارتکاروں کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف کے لیے منایا جاتا ہے، یہ دن ہمیں سفارتی میدان میں صنفی مساوات کے لئے کئے گئے اقدامات کی یاد دلاتا ہے،  خواتین ہر فیلڈ میں مرد کے شانہ باشانہ ہیں، ہرشعبہ میں اپنا نام بنا رہی ہیں آج کی عورت اب پیچھے نہیں رہی خود مختار ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے نرخوں میں غیر معمولی اضافے کیخلاف ہڑتال کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ سفارتکاری میں خواتین کا کردار امن کو فروغ دینے میں اہم ہوتا ہے، خواتین کی قیادت اور نقطہ نظر سفارتی کوششوں میں ہمدردی اور استقامت کی ایک منفرد اور ضروری جہت لاتا ہے، پنجاب میں خواتین کو مکمل آزادی ہے، ان کو تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہیں،  پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے پُر عزم ہے۔

معاشرتی فلاح و بہبود پر بات کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاشرتی ترقی خواتین کی ترقی کے ساتھ منسلک ہے، ہمارے ملک میں خواتین کی تعداد 48.54 فیصد سے 49.56 فیصد  ہے اگر ملک میں رہنے والی خواتین ترقی نہیں کریں گی تو تقریباََ آدھا ملک ترقی نہیں کرے گا، اس لیے خواتین کی ترقی سے ہی ملک کی ترقی ہے۔

پاکستانی خواتین سفارتکاروں سے متعلق بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی معروف سفارتکار ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دیگر نے سفارتی کامیابیوں میں نمایا کردار ادا کیا ہے، خواتین کو سفارتکاری اور بین الاقوامی تعلقات کو بطور کیرئیر اختیار کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں