کوئنٹن ڈی کاک کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم اعزاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک ٹی 20 انٹرنیشنلز میں وکٹوں کے پیچھے شکاروں کی سینچری مکمل کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقن مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والے میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا، سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے کپتان رومان پاؤل کا کیچ پکڑ کر انہوں نے وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے اپنے شکاروں کی سنچری مکمل کی۔
یہ بھی پڑھیں: کالی آندھی کی چھٹی، جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل تک رسائی
یہ منفرد اعزاز حاصل کرنے کے لیے کوئنٹن ڈی کاک نے 82 کیچز اور 18 سٹمپڈ کیے، وہ 100 ڈسمسل کرنے والے ٹی 20 انٹرنیشنلز کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی سابق وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر وکٹوں کے پیچھے 91 شکار کیے تھے۔