سونا مہنگا، فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ایاز رانا) عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں 500 روپےاضافہ ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر مہنگا ہوکر 2328 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، مقامی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونا 500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42ہزار روپے کاہو گیا، 10 گرام سونے کی قیمت 429 اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 476 ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے نرخوں میں غیر معمولی اضافے کیخلاف ہڑتال کا اعلان
دوسری جانب فی تولہ چاندی 2850 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام چاندی بھی 2443 روپے پر ہی برقرار ہے۔
واضح رہے کہ قوت خرید میں نمایاں کمی کے پیش نظر آج سونے کی قیمت 1500 روپے انڈر کاسٹ رکھی گئی ہے۔