پنجاب اسمبلی ؛ توہین مذہب سے متعلق قرارداد متفقہ طورپر منظور 

Jun 24, 2024 | 17:33:PM

(راؤ دلشاد)پنجاب اسمبلی نے توہین مذہب سے متعلق قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔

راحیلہ خادم حسین نے توہین مذہب کے مختلف واقعات پر قرارداد ایوان میں پیش کی،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ حق زندگی سب سے زیادہ قابل احترام حق ہے ،پاکستان کا ہر شخص آئین کی نظر میں برابر ہے،وفاقی اورصوبائی حکومتیں تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، قراردادمیں مزید کہا گیا کہ توہین مذہب کے واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جائے ،متعلقہ قوانین کے تحت تفتیش اور مقدمہ چلایا جائے،عدالتیں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے قرضے ملکی برآمدات بڑھانے سے ختم ہوں گے: گوہر اعجاز

مزیدخبریں