آپ پی ٹی آئی امیدوار کے وکیل ہیں سنی اتحاد کونسل کی بات نہیں کر سکتے،جسٹس جمال مندوخیل 

Jun 24, 2024 | 18:11:PM
آپ پی ٹی آئی امیدوار کے وکیل ہیں سنی اتحاد کونسل کی بات نہیں کر سکتے،جسٹس جمال مندوخیل 
کیپشن: جسٹس جمال مندوخیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہمارے سامنے درخواست گزار سنی اتحاد کونسل ہے،آپ کو پی ٹی آئی کا امیدوار سمجھا جائے یا سنی اتحاد کونسل کا،آپ پی ٹی آئی امیدوار کے وکیل ہیں سنی اتحاد کونسل کی بات نہیں کر سکتے۔

دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ اگر آزاد امیدوار ایک جماعت میں دو تین ماہ بعد شامل ہوں تو کیا مخصوص نشستیں ملیں گی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ اسی وجہ سے تین دنوں میں شامل ہونے کا قانون ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ویسے یہ بہت ہی عجیب سا قانون ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ ایسا تو نہیں ہوسکتا کہ تین سیٹیں جیت کر 12 سیٹیں آپکو مل جائیں،جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ قانون کے مطابق تناسب سے ہی خواتین اور غیر مسلم کی سیٹیں ہوں گی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ صاحب آپ عدالت کے سامنے دو موقف اپنا رہے ہیں،ایک موقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ اگر انہوں نے غلط تشریح کرلی آپ تو غلط تشریح نہ کرتے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ہم ووٹر کے تحفظ کیلئے بیٹھے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ حقائق کی بات کی جائے تو انتخابات تاخیر کا شکار ہوئے،چیف جسٹس نے سلمان اکرم راجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر ہم نے نہیں آپ نے لگایا،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ صاحب آپ جذبات میں دلائل دے رہے ہیں،جب سی ٹی سکین کروانے جائیں تو ایک گولی دیتے ہیں جو ریلیکس کر دیتی ہے،از راہ تفنن بات کر رہا ہوں سلمان اکرم راجہ صاحب آپ بھی وہ گولی کھا لیا کریں۔

چیف جسٹس نے سلمان اکرم راجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی غلطیوں کا حل ہم ڈھونڈیں؟کنول شوذب کوئی عوام کی نمائندہ نہیں،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ماضی میں کچھ سیاسی جماعتیں مشکلات میں تھیں آج بھی ہیں،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے بغیر سوچے غلط فیصلہ دیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں خرابی محسوس کرتے ہیں تو درخواست دائر کریں یا قوانین میں ترمیم کریں،الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے عزت کا حقدار ہے،یہی مسئلہ ہے کہ پاکستان میں کچھ پھلنے پھولنے نہیں دیا جاتا،سپریم کورٹ بھی عزت کے ساتھ برتاؤ کی حقدار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے انتخابات میں کس قسم کے فیصلے کئے؟جسٹس منصور علی شاہ کے اہم ریمارکس