(24نیوز)حافظ آبادکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے واش روم میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا،ڈاکٹرز کی نا اہلی پرخاتون کے لواحقین سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو عملے کی غفلت کے باعث بروقت علاج معالجے کی سہولت نہ ملنے پر خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا ،خاتون کے شوہر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ صبح سے آئے ہوئے تھے کسی نے بات نہیں سنی،طبیعت خراب ہونے پر عملے نے کہا کہ واش روم لے جاؤ ،خاتون کے شوہر کا کہناتھا کہ واش روم میں بچے کی پیدائش کے بعد بھی طبی امداد نہ ملی ،ڈاکٹر اور عملہ کہتا ہے کہ دوائیاں بازار سے لاؤ ۔
یہ بھی پڑھیں: سوناکشی کی نند نے شادی کے پہلے ہی دن رُلا دیا