’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کے نامور اداکار شارک حملے میں جاں بحق

Jun 24, 2024 | 20:36:PM
’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کے نامور اداکار شارک حملے میں جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مشہور امریکی فلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کے نامور اداکار تمایو پیری شارک حملے میں جاں بحق ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار 23 جون کو واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیری ہوائی کے شہر اوہو کے شمالی ساحل سرفنگ کر رہے تھے اور شارک کے حملے کا نشانہ بننے۔

حکام کے مطابق تمایو پیری پر حملے کی اطلاع دوپہر ایک بجے موصول ہوئی جس کے بعد پیری تک پہنچنے کے لیے ’جیٹ سکی‘ کا استعمال کیا اور انھیں ساحل پر لایا گیا, جہاں ہونولولو ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے پیری کو مردہ قرار دیا۔

 ہونولولو ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ کی شائن اینرائٹ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پیری کی موت پر غم کا اظہار کیا،انہوں نے  کہا کہ اداکار کے جسم پر شارک کے متعدد بار کاٹنے کے نشانات موجود تھے، یہ ہم سب کے لیے ایک انتہائی مشکل وقت ہے، پیری کے کیریئر میں ہالی ووڈ کی کامیاب فلموں میں نمایاں اداکاری شامل تھی، جس میں 2011 میں ریلیز یونے والی فلم ’ پائریٹس آف دی کیریبین’ کی قسط میں ان کا کردار اور 2002 کی فلم بلیو کرش میں ان کی کارکردگی شامل تھی۔

پیری نے ہونو لولو اوشین سیفٹی لائف گارڈ اور کاؤنٹی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوناکشی سنہا کی نند نے شادی کے پہلے ہی دن انہیں رُلا دیا