روہت شرما نےبابراعظم سے اہم اعزاز چھین لیا

Jun 24, 2024 | 20:58:PM

(24نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی 20انٹرنیشنل میچز میں 200چھکے مارنے کا منفرد اعزاز حاصل کرنے کے بعد بابراعظم سے اہم اعزاز چھین لیا۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان کے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔روہت شرما ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔انہوں نے یہ کارنامہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر8 مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف حاصل کیا۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی 116 اننگز میں 4145 رنز بنائے تھے جبکہ روہت شرما نے آج کیریئر کی 149 ویں اننگز میں 73 واں رن لے کر بابر اعظم کو پیچھے چھوڑا۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما نے ٹی 20انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا

مزیدخبریں