اداکار فیروز خا ن کی ہسپتال سے تصویر وائرل، مداحوں سے دعا کی اپیل

Jun 24, 2024 | 21:16:PM
 اداکار فیروز خا ن کی ہسپتال سے تصویر وائرل، مداحوں سے دعا کی اپیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نامور اداکار  فیروزخان کی  ہسپتال میں لی گئی تصویر وائرل ہو گئی ہے ، جس  میں وہ اپنے والد کے ساتھ  کے سینے پہ سر رکھے ہوئے ہیں۔ 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام کی سٹوری پورشن پہ ایک تصویر لگائی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار نے اپنے والد کے سینے پہ سر رکھا ہے اور اپنے والد کی دل کی دھڑکن سننے کی کوشش کررہا ہے۔ 

تصویر میں اداکار فیروزخان کے ساتھ ان کی اہلیہ  نئی نویلی دلہن بھی نظر آرہی ہے ، تصویر میں ان کے والد ہسپتال کے بیڈ پر موجود ہے ، اداکار نے تصویر کے اوپر لکھا ہے کہ میرے  والد کی صحت و تندرستی کیلئے دعا کریں چونکہ وہ صحت کے ایک سنجیدہ مسلے سے لڑ رہے ہیں، اپنے والد کے سینے پہ سرر کھ کر انہوں نے لکھا ہے کہ ان کی دل کی دھڑ کن بہت تیز ہے۔ 

اداکار نے  اپنی طرف سے مداحوں کو پیغام بھی دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اپنے والدین کا ہاتھ  پکڑ کر رکھیں جب تک وہ آپ کے پاس ہیں، والدین سے محبت کرنے کیلئے یہ زندگی بہت کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کے نامور اداکار شارک حملے میں جاں بحق