پاکستان سمیت دنیا بھر میں پام سنڈےکاتہوارمنایا جا رہاہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رومیل الیاس)پاکستان سمیت دنیابھرمیں مسیحی مذہب کےپیروکارپام سنڈےکاتہوارمنارہےہیں.
شہربھرمیں مسیحی برادری پام سنڈےجوش و جذبہ سےمنانےمیں مصروف ہیں،سیکرڈہارٹ کیتھیڈرل چرچ ریگل چوک اور این ایس پی چرچ کریم نگر میں پام سنڈے کی خصوصی عبادت کااہتمام کیا گیا۔
آرچ بشپ آف لاہوربشپ سبیسٹین فرانسس شاءکی قیادت میں پام سنڈےکی عبادت جاری ہے۔
مسیحی برادری کی جانب سے کریم نگر میں پام سنڈے کا جلوس نکالا گیا،پام سنڈے جلوس پاسٹر گلزار کی قیادت میں نکالا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ رینجرز کا آگ سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم
خیال رہے کہ پاکستان میں پام سنڈے کو کھجوروں کا اتوار کہا جاتا ہے،جلوس میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مسیحی مرد و خواتین اور بچے ہاتھوں میں کھجوروں کی ڈالیاں تھامے شریک ہوئے ،جلوس میں مسیحی بچوں کی جانب سے خصوصی گیت پیش کیے گئے،گرجاگھروں میں سکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئے گئے۔