(24 نیوز) پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف پولیس قانون شکنوں کی سرکوبی میں مصروف عمل ہے ،24گھنٹےمیں63مقدمات درج کر کے68افرادگرفتارکیے جن سے 1198 پتنگیں، 64 دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد کئے جاچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی سپروائزری افسران کوکریک ڈاؤن کی نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پتنگ بازی سےجانی نقصان کی صورت میں متعلقہ سرکل افسرجوابدہ ہو گا، تمام سپروائزری افسران اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ پر سختی سے عملدرآمدیقینی بنائیں۔
ضرورپڑھیں:آہ۔۔۔بائیس سالہ آصف اشفاق!
دوسری جانب ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں63مقدمات درج،68افرادگرفتارکیےجاچکے،ملزمان سے 1198 پتنگیں، 64 دھاتی ڈور کی چرخیاں بھی برآمدکئے جا چکے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک پتنگ بازوں کیخلاف 2320 مقدمات درج ہیں جبکہ2479 افراد گرفتارکرکے 45199 پتنگیں، 2091 ڈور چرخیاں برآمد کیئے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان : چائلڈ لیبر میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا