(24 نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے کئی رہنماﺅں نے سینیٹ میں فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنے کی مخالفت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر ایم کیو ایم کی جانب سے اب تک حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے کئی رہنماﺅں نے فیصل واوڈا کو سینیٹ میں سپورٹ کرنے کی مخالفت کی ہے۔ایم کیو ایم رہنماﺅں نے پارٹی امیدواروں کو ہی سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر اصرار کیا ہے، عامر چشتی، شہباز ظہیر ودیگر کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل مرکزی ایڈہاک کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14مارچ کو سینیٹ کی 48نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے۔شیڈول کے مطابق پولنگ 2 اپریل کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم کے بعد ایک اور کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا